مرکز نے دغا دیا، چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد.....آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے الزام لگایا ہے کہ مرکز نے تمام محاذوں پر اے پی سے دغابازی کی ہے۔انہوںنے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل پر آج موجود ہ آندھراپردیش کی تعمیر نو کے عزم کے دن کے طورپر منایا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے دعوی کیا کہ تلگودیشم پارٹی اپنے طورپر آندھراپردیش میں گزشتہ انتخابات سے زیادہ نشستوںپر کامیابی حاصل کرے گی۔