Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن :ڈوکووچ نے اپنا ریکٹ توڑ ڈالا

 
پیرس: فرنچ اوپن میں گزشتہ روز کئی سنسنی خیز اور ڈرامائی واقعات دیکھنے میں آئے جن کے دوران سابق عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ نے غصے میں آکر اپنی ریکٹ توڑ ڈالا جبکہ ایک بال بوائے کھلاڑی سے ٹکرا کر نیم بیہوشی کا شکار ہوا اور عالمی نمبر2 ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو تے ہوتے بچے۔نوواک ڈوکووچ کا مقابلہ روبرٹو باٹسٹا سے ہوا جسے سرب کھلاڑی جیتنے میں کامیاب رہے لیکن میچ کے دوران ایک مرحلے پر وہ بپھر گئے اور اپنا ریکٹ زمین پر مار مار کر توڑ ڈالا۔ڈوکووچ کو ایک سیٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ کافی عرصے کے بعد کسی ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔تیسرے راونڈ کے اس میچ میں ڈوکووچ نے ابتدائی2سیٹ جیتنے اور تیسرا ہارنے کے بعدچوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔میچ کے دوران اپنے رویے پر وہ بعد ازاں پشیمان نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جذبات سے مغلوب ہو گئے تھے لیکن جو ہوا وہ بہرحال قابل فخر نہیں۔دوسری جانب بوسنیا کے کھلاڑی دامیر زمہر اور ایک بال بوائے اس وقت آپس میں ٹکرا گئے جب دونوں ایک ہی بال کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔بوسنیائی کھلاڑی اس وقت عالمی نمبر2 الیگزینڈر زویریو سے مقابلہ کررہے تھے۔ بال بوائے کھلاڑی سے ٹکرا نے کے بعد کورٹ میں گرکر نیم بیہوش ہو گیا جس سے بوسنیائی کھلاڑی مزید بوکھلاگئے جو بچے کے اچانک آٹکرانے سے پریشانی کاشکار ہو چکے تھے۔بعد ازاں بچے کو کورٹ سے باہر لے جایا گیا جس میں دامیر نے بھی اس کی مدد کی تاہم وہ اس کے بعد میچ میں واپس نہ آسکے اور عالمی نمبر 2کو ہراتے ہراتے خود ہار گئے۔

شیئر: