Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ بھی ہو ، ناشتہ نہ چھوڑیں

ڈائٹنگ کے نام پر  غذائی کمی کا شکار ، وزن بڑھانے کے چکر میں بے احتیاطی تو کبھی ڈائٹنگ کے جنون میں بے احتیاطی ، نتیجہ لوبلڈپریشر ، گرتےبال ، بری اسکن ، ان حالات سے خواتین اکثر دوچار رہتی ہیں ۔ صحتمند روایت یہ ہے کہ اپنی صبح کا آغاز ناشتے سے کریں ۔ جسم میں توانائی اور دن بھر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے چستی تب ہی آتی ہے جب جسم کی مطلوبہ ضروریات پوری کی جائیں ۔ اور صحت مندانہ رجحان یہ ہے کہ ناشتہ ضرور کیا جائے ۔ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ موٹے ہوتے ہیں ۔ ان کا جسم اسٹارویشن موڈ پر چلا جاتا ہے اور یوں ان کا جسم زہریلی چکنائیوں کو بھی جذب کرنے لگتا ہے ۔ لہذا ضروری ہے   کہ جسم کو مسلسل صحتمند غذائیں دی جائیں ۔ صبح کا وقت پھلوں کے لیے بہترین ہوتا ہے ۔ آپ ناشتے میں پھل لے سکتے ہیں یا پھلوں کے جوس کے ذریعے ناشتے کو صحت بخش بنا سکتے ہیں ۔ دوسرا آپشن ناشتے کے لئے دلیہ ہو سکتا ہے ۔ آپ ہفتے میں دو دن اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ دودھ یا  دودھ سے بنی چیزیں ناشتے میں آپکی دن بھر کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔  لیکن ڈیری اشیاء میں یہ خیال رکھیں کہ وہ فیٹس فری  ہوں یعنی ان میں چکنائی موجود نہ ہو ۔ انسانی جسم کو کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جو دودھ سے حاصل ہوتا ہے تاہم جسم کو اینیمل فیٹس کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اگر آپ ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اچھی صحت اور صحت مند غذاؤں کا استعمال آپ کے پاس آگے بڑھنے کی کنجی ہے ۔
 

شیئر: