Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد پر دوبارہ میچ فیس کا 60فیصد جرمانہ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا۔ ٹیم پر 30 فیصد اور کپتان سرفراز احمد پر 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ، سلو اوور ریٹ پر وہاں بھی ٹیم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 3 اوورز پیچھے رہی جس کی وجہ سے میچ ریفریز نے پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 30، 30 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اس پابندی کے ساتھ ہی سرفراز پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے اور اگر 12 ماہ کے دوران پاکستانی ٹیم نے دوبارہ سلو اوور ریٹ کے جرم کا ارتکاب کیا تو کپتان سرفراز احمد کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: