Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلے میں پھنسے مقناطیس نکالنے کا انوکھا اور کامیاب تجربہ

 منگلور .... پرانا محاورہ ہے کہ لوہے کو لوہا کاٹتا ہے لیکن یہاں ایک ڈاکٹر نے اسے ذرا سا بدل کر ایک طبی کارنامہ انجام دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلور کی 9سالہ بچی کے پھیپھڑے میں مقناطیس میگنیٹ کا ٹکڑا جاکر پھنس گیا تھا جسے باہر نکالنے کی کوئی صورت نظرنہیں آرہی تھی۔ آخر کار ایک ڈاکٹر کو نرالی ترکیب سوجھی اور اس نے میگنیٹ کے اس ٹکڑے کو نکالنے کیلئے اس سے کہیں زیادہ بڑے میگنیٹ سے کام لیا۔ بڑا میگنیٹ سانس کی نلی سے پھیپھڑے کے قریب پہنچایا گیا اور قدرتی طور پر میگنیٹ کا چھوٹا سا ٹکڑا اس سے آکر چپک گیا جسے ڈاکٹروںنے باہر نکال لیا اور اس طرح ایک بڑا پیچیدہ مسئلہ جادوئی انداز میں حل ہوگیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروںکا کہناہے کہ چھوٹے میگنیٹ کو پھیپھڑے سے نکالنے کیلئے نہ تو اس کمسن بچی پر سرجری کام آتی اور نہ ہی مقصدحاصل ہوتا۔ کامیاب تجربے کے بعد لوگ نہ صرف حیران ہیں بلکہ اس ڈاکٹر کی تعریف و توصیف بھی جاری ہے۔

شیئر: