Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کوہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی 10 کورکے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔جنرل قمرباجوہ نے ایل اوسی پراگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اوروہاں تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف کوکنٹرول لائن پر سیکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ اورجوابی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے جوانوں کو بہترین تیاری اورمناسب جواب پرسراہا۔اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال ہندوستانی فائرنگ کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہند کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے۔

شیئر: