Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی،سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ...امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کےلئے سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی۔فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔فوزیہ صدیقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار جمعرات 7 جون کو درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ 30 مارچ 2003ءکو عافیہ صدیقی کو اس کے3 کمسن بچوں سمیت کراچی سے غائب کرکے امریکہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔ عافیہ کو امریکی قید میں 15 سال بیت چکے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:خدیجہ صدیقی کیس،ملزم کی بریت کا از خود نوٹس

شیئر: