Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام اور حرمین کے لئے سعودی عرب کی خدمات

سعودی عرب سے شائع ہونےو الے  اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسلام کی خدمت مسلمانوں کی سربلندی، صف بندی اور انکے مبنی برانصاف مسائل کی نصرت کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے حرمین شریفین ، مشاعر مقدسہ ، ضیوف الرحمان ، حجاج، معتمرین اور زائرین کی خدمت، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ماضی میں بھی کی ہے ، حال میں بھی کررہا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہیگا۔
ماہ رواں کے دوران متعلقہ اداروں نے رمضان موسم کے حوالے سے اعلیٰ درجے کی اسکیمیں کافی پہلے تیار کرلی تھیں۔ شاہی ہدایات کی تعمیل میں عمرہ پروگرام مرتب کئے تھے۔ گزشتہ موسموں کے منفی پہلوﺅں سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے مثبت پہلوﺅں کو بڑھاوا دینے کا اہتمام کیا۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین شریفین نمازیوں، زیارت کرنے والوں اور عمرے پر آنے والوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ مسجد نبوی شریف میں زائرین ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوچکے ہیں۔ ہر ایک آخری عشرے کے فضائل ، خصوصاً شب قدر کی نعمتیں سمیٹنے میں لگا ہوا ہے ۔ اس تناظر میں سرآبردہ علماءبورڈ نے مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ آ خری عشرے کے ایک ایک لمحے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ زیادہ سے زیادہ اجر کمانے کیلئے جو کار خیر کرسکتے ہیں وہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے رمضان کا پہلااور دوسرا عشرہ انتہائی کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔ شہری دفاع کے اہلکار ہوں یا دیگرادارے ہوں ہر ایک نے رمضان کے آخری عشرے اور عید الفطر کے لئے خصوصی اسکیمیں ترتیب دی ہیں اور ہر ایک ان پر عمل درآمد کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: