ایل این جی کیس ،نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات
اسلام آباد... نیب سابق وزرائے عظم نوازشریف اور شاہد خاقان کیخلاف کرپشن الزامات پرانکوائری کی منظوری دےدی۔اختیارات کے ناجائزاستعمال اور قواعد کے برخلاف ایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اجلاس نے سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے بر خلاف من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب ،متعلقہ سیکرٹریز،چنیوٹ سے سابق ایم پی اے اور رمضان شوگر ملز لمیٹیڈ چنیوٹ کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بد عنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لئے بھر پور کاوشےں کررہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔