دہلی کے کوچہ بلی ماران میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
نئی دہلی- - - - پرانی دہلی کے بلی ماران علاقہ میں جمعرات کو فجر کی نماز کے بعد ایک مکان کی تیسری منزل میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھر میں موجود لاکھوں روپے کی اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں کچھ روز پہلے ہی اے سی نصب کیا گیاتھا۔اس میں ہوئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ بارہ دری کے مکان نمبر 2754کی جس تیسری منزل پر آگ لگی اس میں وی آر رحمان نام کے ایک شخص اپنے کنبہ کے ساتھ رہائش پذیرتھا۔ صبح کے وقت چل رہے اے سی میں آگ لگتے ہی گھر کے تمام لوگوں نے باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔