Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: پروفیسر حسن عسکری نگراں وزیر اعلیٰ مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پروفیسر حسن عسکری کو صوبہ پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) سردار رضا کی صدارت میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میںکمیشن کے چاروں ارکان شریک ہوئے اور باہمی مشاورت کے بعد پروفیسر حسن عسکری کو عہدے کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے ایڈمرل ذکا اللہ، جسٹس (ریٹائرڈ) سائر علی اور حزب اختلاف کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام تجویز کیے تھے تاہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچنے کی وجہ سے معاملہ پارلیمانی کمیٹی پہنچا اور وہاں بھی فریقین میں کوئی اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کیا۔ پروفیسر حسن عسکری نے 1980ءمیں امریکا میں قائم یونیورسٹی آف پنسلوانیہ سے پی ایچ ڈی کیا تھا۔ انہیں 23 مارچ 2010ءکو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
 

شیئر: