Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کا اعلان آج ہوگا

اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعرات کی صبح اجلاس طلب کیا ہے۔تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے کالم نویس ایاز امیر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری کا نام تجویز کیا ہے مسلم لیگ ن نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کا نام تجویز کیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چاروں نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیئے ۔الیکشن کمیشن چاروں میں سے ایک نام کی منظوری دے گا۔بلوچستان میں بھی نگراں وزیر اعلی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیاں31 مئی کو اپنی مدت پوری کرچکی ہیں۔ 
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے حلف اٹھا لیا

 

شیئر: