مشرف نے عید بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد... سابق صدر پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ حتمی تاریخ کا اعلان نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگا۔ پرویز مشرف آئندہ انتخابات میں4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آیا تب بھی پرویز مشرف و طن واپس آئیں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے۔ آل پاکستان مسلم لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔ آئندہ ایک دو روز میں ملک بھر سے پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا جائے گا ۔اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے بتایا کہ پرویزمشرف کی زیرصدارت دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔