Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میسی‎

میسی کی جانب سے فلسطین میں جاری جارحیت کے باعث اسرائیلی فٹبال ٹیم کے خلاف دوستانہ میچ سے انکار کا ٹویٹر پر بھی چرچا رہا اور ٹوئٹر صارفین نے میںسی کے اس فیصلے کو خوب سراہا۔
سمیرا واسطی نے ٹویٹ کیا : میسی کا کہنا ہے یونیسف کے سفیر کی حیثیت سے میں اس لوگوں کے خلاف نہیں کھیل سکتا جو معصوم فلسطینی بچوں کے قاتل ہیں۔ ہمیں اس میچ کو کینسل کرنا پڑا ہے کیونکہ ہم فٹبالر ہونے سے پہلے انسان ہیں۔
حارث سلیم نے کہا : آرجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان میچ وقت کینسل ہو گیا جب لیونل میسی نے اسرائیل جانے اور ان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ میچ کینسل کرنے کے باعث ہونے والے جرمانے کو میسی خود ادا کرے گا۔
محمد عباس کا کہنا ہے : میسی اور آرجنٹینا کی ٹیم نے اسرائیل کے خلاف کھیل کو منسوخ کرنے کی فلسطینیوں کی خواہش کا احترام کیا۔ یہ فلسطینیوں کے حق میں ایک تاریخی ردعمل ہے۔ میسی آپ کا بہت شکریہ۔
محمد جارجر نے ٹویٹ کیا : مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ میسنی نے ایک دہشت گرد ریاست کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ ایسی ریاست جو سول افراد اور بچوں کی جان کی اہمیت نہیں سمجھتی کے ساتھ کھیلنے سے بہتر ہے انسان کھیل سے انکار کرکے دنیا بھر سے عزت حاصل کرے۔
صابر حسن سمو نے ٹویٹ کیا : ارجنٹائن کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اور انتظامیہ اس بہادرانہ فیصلے پر تعریف و تحسین کے مستحق ہیں۔
عمر رحمان نے کہا : اس عظیم فٹبالر کی ہم دل سے عزت کرتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں