فاؤنڈیشن کا کریم بلشر کے طور پر استعمال
کیا آپ کے پاس لیکویڈ بلش موجود ہے ؟ یقیناً بلش پاؤڈر تو موجود ہو گا ۔ اچھے اور معیاری لیکویڈ بلش یا کریم بلشر کافی مہنگے ہوتے ہیں اور خواتین ان کی خریداری پر پیسہ خرچ کرتے ہوئے گھبراتی ہیں ۔ ایک چھوٹے سے بیوٹی ہیک کی مدد سے آپ اپنی مشکل آسان کر سکتی ہیں ۔ فاؤنڈیشن کی مدد سے باآسانی کریم بلش منٹوں میں تیار کیا جا سکتا ہے ۔ بلش پاؤڈر کی تھوڑی سی مقدار اپنی ہتھیلی پر نکال لیں اور اس میں فاونڈیشن شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ کریم بلش تیار ہے ۔ اس کی مدد سے آپ کم خرچے میں میک اپ کا ہر انداز اپنا سکتی ہیں .