Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساس جلد کی حفاظت

دہی کو پھینٹ کر اس میں انڈے کی سفیدی ملالیں اور چہرے پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر مل کر اتار لیں ۔ یہ ماسک رنگ کو صاف کرنے اور گورا کرنے کے لیے بہترین ہے ۔
دو چمچ شہد لے کر ایک لیموں کا رس ملا لیں اور خشک ہونے دیں  یہ ماسک چہرے کو ٹائٹ کرتا ہے ۔
خالص پھلوں کے گودے کی استعمال سے  چہرے کو دلکشی ملتی ہے ۔ کسی بھی پھل کا گودا لے کر اس میں ملک پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ یہ چہرے پر لگائیں اور پھر مل کر بتیوں کی صورت میں اتار لیں۔ یہ دھوپ میں نکلنے والے خواتین کی جلد کو صاف کرتا ہے ۔
صندل کی لکڑی کا پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ  لے کر  اس میں بیسن اور ذرا سی ملائی ملا کر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے کم ہو جاتے ہیں ۔

شیئر: