برازیل فاتح ہو سکتا ہے، پیلے
ریو ڈی جینرو : لیجنڈ برازیلین فٹبالر پیلے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ا سٹار فٹبالر نیمار کی موجودگی میں اور بھی مضبوط ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے کا اچھا موقع ہے ۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پیلے نے کہا کہ کچھ دن قبل نیمار کے انجرڈ ہونے کی خبریں چل رہی تھیں۔نیمار کا زخمی ہونا 1962ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں چیکو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میرے زخمی ہونے جیسا ہے۔ فٹنس مسائل کے باعث میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن اب نیمار کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شمولیت سے برازیل ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ٹیم رواں میگا ایونٹ جیت سکتی ہے ۔ میرے خیال میں نیمار کی موجودگی برازیل کے حق میں مثبت ثابت ہو گی تاہم ٹیم کو عالمی چیمپیئن بننے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ برازیل ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے کریگی ۔ برازیل کی ٹیم کو گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔