سعودی عرب میں السعودیہ کی ڈومیسٹک پرواز میں سعودی نرسنگ سپیشلسٹ ماجد الحارثی نے ایک معمر مسافر کی جان بچالی۔
العربیہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیشہ گورنریٹ جانے والے طیارے میں ایک معمرمسافر اچانک بے ہوش ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوان نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے چچا کی جان بچا لیNode ID: 876871
-
سعودی خاتون ٹیچر نے بروقت مدد کرکے طالبعلم کی جان بچا لیNode ID: 879165
عملے نے فوری طور پر پرواز میں سوار کسی بھی ہیلتھ پریکٹیشنر سے مدد کی درخواست کی۔
طیارے میں موجود نرسنگ سپیشلسٹ ماجد الحارثی فوری طور پر فوری طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ طیارے کے عملے کواپنی شناخت اور لائسنس کی تصدیق کرائی اور معمر شخص کا معائنہ کیا۔
ماجد الحارثی نے بتایا طیارے کے ٹیک آف کے آدھے گھنٹے بعد مریض کی حالت خراب ہونے پر مریض کی نبض کی اور دل کی دھڑکن چیک کی ۔ ضروری طبی آلات کی عدم موجودگی کے باوجود اندازہ ہوا کہ نبض آہستہ چل رہی ہے۔ مریض کو آکسیجن دی گئی اور آرام دہ حالت میں رکھا گیا۔
اس دوران طیارے کا عملہ بیشہ ایئرپورٹ پر موجود کلینک کے ساتھ رابطے میں رہا تاکہ مریض کو پہنچنے پر وصول کیا جا سکے۔
نرسنگ سپیشلسٹ ماجد الحارثی بیشہ گورنری میں مینٹل ہیلتھ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ ان کی فوری مدد نے معمر مسافر کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔