Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی نئی لہر، دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت کیا ہوگا؟

اتوار سے جمعرات تک چھ  ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عادل قازنلی نے کہا کہ ’اتوار 19 جنوری سے شروع ہونے والی سردی کی نئی لہر سے کئی علاقے متاثر ہوں گے۔‘
اخبار 24 کے مطابق تجزیہ کار کا کہنا تھا ’صبح درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔‘
مملکت کے شمال میں طریف، القریات، الجوف اور حائل میں درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ریاض میں درجہ حرارت اتوار سے جمعرات تک چھ  ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عقیل العقیل نے بتایا تھا کہ’ رواں ہفتے مملکت کے وسطی و مشرقی علاقوں میں موسم قدرے گرم ہونے کی توقع ہے جبکہ شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔‘
 ماہر موسمیات نے توقع ظاہر کی  تھی کہ ’مملکت کے شمالی علاقے جن میں تبوک، حدود الشمالی، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ شامل ہیں وہاں درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔‘
مکہ مکرمہ کے موسم کے بارے میں کہنا تھا کہ ’مطلع آبرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔‘
’جدہ شہر میں ہوا نسبتا گرم ہو گی جبکہ نمی کے تناسب میں بھی قدرے اضافے کا امکان ہے۔‘

شیئر: