کراچی: نماز جمعہ کے بعد یوم القدس ریلی
کراچی- - - - کراچی میں آج یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالی جائے گی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے سولجر بازار اور بنوری سگنل سے جیل چورنگی یا پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح پریڈی اسٹریٹ ریگل چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ فریسکو عید گاہ سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو جوبلی سے آغا خان سوئم روڈ انکل سریا اسپتال اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب متبادل راستہ دیا جائے گا۔