سام سنگ کمپنی کی جانب سے گیلکسی اے 9 اسٹار اور اے 9 اسٹار لائٹ اسمارٹ فون لانچ کر دئیے گئے ہیں۔اے 9 اسٹار میں 6.28 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل اور 24 میگاپکسل کے دو کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ سیلفی کے لئے فون میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز کے ساتھ 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3700 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو کالے اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 2999 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 15 جون سے شروع ہو گی۔
اے 9 اسٹار لائٹ میں 6 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے 2 بیک کیمرے اور 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو کالے اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1999 یان ہے۔ فون کی فروخت 15 جون سے شروع ہو گی۔