Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ ایکوس ایس 3 ہائی ایڈیشن لانچ

شارپ کمپنی نے اسمارٹ فون ایکوس ایس 3 کا اپگریڈڈ ورژن شارپ ایکوس ایس 3 ہائی ایڈیشن لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسکی قیمت 470 ڈالر ہے۔ فون کو 11 جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: