یہ تو یقیناً آپ جانتے ہی ہونگے کہ تھائیرائیڈ گلینڈ کی مناسب کارکردگی نہ ہونے کے سبب ہائپوتھائرائیڈزم اور ہائیپرتھائرائیڈزم جیسے مسائل جنم لیتے ہیں لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان مسائل کو ادویات کے ساتھ ساتھ یوگا ورزش کی مدد سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
استراسنا ایک ایسا ہی یوگا پوز ہے جو دفاعی نظام کی اس خرابی کو روکنے میں مدد دیتا ہے ۔ گھٹنوں کے بل کھڑے ہوجائیں اور اپنے پنجوں پر وزن ڈالیں ۔ اب پیچھے کی جانب جھکتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنی ایڑیوں پر رکھیں ۔ آپ کا چہرہ آسمان کی جانب ہونا چاہیے اور گردن میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہیے ۔
بلاسنا ایک دوسرا سادہ اور آسان پوز ہے جو ذہنی قوت کو بڑھانے ، تھکان کو کم کرنے اور تھائیرائیڈ گلینڈ کو متحرک کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ سجدے میں جانے والی پوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اپنا سارا وزن اپنی ایڑیوں پر ڈالیں ۔ اپنا سر زمین پر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو سر کی سیدھ میں اتنی دور لے جائیں کہ آپ کو تکلیف محسوس نہ ہو ۔ آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیٹ میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہیے ۔ اس طرح آپ تین منٹ تک بیٹھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتے ہوئے اٹھ جائیں ۔
فش پوز بھی تھائی رائیڈ گلینڈ کی خرابی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور دونوں ٹانگوں کے درمیان فاصلہ مت رکھیں ۔ گہری سانس لیں اور کولہوں کے نیچے اپنے ہاتھ رکھیں اور ہاتھوں کی مدد سے اپنے سینے کو ہوا میں اٹھائیں اپنے سر کو پیچھے لے جاکر کھوپڑی کو زمین سے لگائیں ۔ اس دوران گہری سانس لیتے رہیں ۔
یوگا کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائٹ لینا بھی ضروری ہے ۔ یوگا کے لیے کسی ٹرینر کی مدد ضرور حاصل کریں اور وہ افراد جو گردن ، کمر یا ہپ کی انجری کا شکار ہوں وہ یوگا کے مشکل آسن کرنے سے گریز کریں .