ٹرمپ، کم جونگ ان ملاقات کل
سنگاپو.... سنگاپور آمد پر شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے میزبان ملک کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کی یہ ملاقات صدر کی سرکاری رہائش پر اتوار کی شام ہوئی۔ وزیر اعظم لی سین نے اس موقع پر تاریخی سربراہ ملاقات کیلئے سنگاپور کا انتخاب کرنے پر کم جونگ ان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات منگل کو سنگاپور کے کپیلا ہوٹل میں ہو گی۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا کہ جب کوئی برسر اقتدار امریکی صدر کسی شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات کرے گا۔