Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتار بس نے 6 طلبہ اور ٹیچر کو روند کر ہلاک کرڈالا

نئی دہلی۔۔۔۔سنت کبیر نگر کے پربھا دیوی سناکوتر کالج کے طلبہ ہری دوار جارہے تھے کہ تلگرام تھانہ علاقے میں ان کی بس کا ڈیزل ختم ہوگیا اور دوسری بس سے ڈیزل نکالا جارہا تھا تاکہ بس پٹرول اسٹیشن تک پہنچ سکے۔ طلبہ ایکسپریس وے پر کھڑے تھے کہ اچانک لکھنؤ سے آگرہ جانیوالے والی روڈویزکی بس طلبہ کو روندتی ہوئی چلی گئی۔اس بھیانک حادثہ میں 6طلبہ اور ایک ٹیچرکی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔ واضح ہو کہ 302کلومیٹر طویل لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے  6رویہ ہے ۔اسے 13ہزار 200کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیاہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی : ایک اور تاریخی مسجد پر قبضے کیلئے ہندوشرپسندوں کی کوششیں

شیئر: