حاجی پور۔۔۔۔بہار کے ضلع ویشالی کے مہواتھانہ علاقے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر خاتون کوزندہ جلا دیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ موہن پور گاؤں کے رہنے والے پرمود کمار کی شادی 2ماہ قبل سمستی پور ضلع کے وکرم پور بانڈے گاؤں کی رہنے والی پوجا دیوی سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والوں نے جہیز کے مطالبے پر زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ گزشتہ شب خاتون کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے کے بعد اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا جسم شعلوں کی زد میںآگیااور خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔خاتون کے گھر والوں نے تھانے میں شوہر سمیت 6افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ۔سسرال والوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔