اسمرتی ایرانی کو ایک اور جھٹکا
نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والے نیتی آیوگ سے باہر کردیا گیا۔انہیں نیتی آیوگ میں مہمان خصوصی کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ نیتی آیوگ میں یہ عہدہ انہیں انسانی ترقیاتی وسائل وزارت کے موقع پر دیا گیا تھا۔ ان کی وزارت تبدیل کئے جانے کے باوجود بھی نیتی آیوگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ان کا عہدہ برقرار تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسمرتی ایرانی کی جگہ پرکاش جاوڈیکر کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ۔ جاوڈیکر انسانی ترقیاتی وسائل کے وزیر ہیں۔