Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلسی کے بیج معدے کی تیزابیت دور کرنے میں مددگار‎

تلسی یا تخم ریحان ایک ایسا پودا ہے جس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی مختلف بیماریوں کے علاج میں کام آتے ہیں ۔ یہ جراثیم کش ، ذیابیطس سے بچانے والے اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو دور کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔ تلسی کے پتے باقاعدگی سے چبانے سے خون صاف ہوجاتا ہے جس کے باعث جسم پر دانے یا کیل مہاسے نکلنے کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔ ان پتوں کا جوشاندہ کھانسی ، زکام ، گلے کی خراش ،  سر درد اور سانس کی بیماریوں کے لئے مفید ہے ۔ یہ تیزابیت ، گرمی ، بخار اور دل کے امراض میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ ایک چمچ تلسی کے بیج لیکن ایک پیالی پانی میں چند گھنٹوں کے لیے بھگو دیں اور دن میں دوبار یا  سحر اور افطار میں استعمال کریں ۔ یہ معدے کی گرمی اور تیزابیت دور کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ اس کے علاوہ تلسی کے پتوں کو پیس کر لگانے سے مکھی ، مچھر اور حشرات الارض پاس نہیں آتے ۔
 

شیئر: