لندن ..... سولر پینلز کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دنیا بھر میں استفادہ کیا جا رہا ہے تاہم سولر پینلز کے بعد سائنس دانوں نے سولر ٹائلز بھی تیار کر لی ہیں جن کی مدد سے سڑکوں اور راہگزاروں پر ان کی تنصیب سے بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ برطانیہ کی گلاسگو یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایسی ٹائلز ایجاد کی ہیں جو بجلی پیدا کر سکتی ہے اور یہ انسان کا وزن برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ واٹر پروف بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشنی میں ان ٹائلز کی مدد سے فی مربع میٹر 200 واٹ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ ابر آلود موسم کے دوران ان سے بجلی کی پیداوار میں 50 واٹ کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بجلی کی قلت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سولر ٹائلز مستقبل میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گی۔