Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے بعد چودھری نثار کی اہلیت بھی چیلنج

اسلام آباد:  سابق وفاقی وزیر چودھری نثار کے الیکشن 2018ء کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ہیں۔ ذرئع کے مطابق شاہد اورکزئی نے اپنے موقف میں سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہونے کو بنیاد بنایا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق درخواست گزار شاہد اورکزئی نامی شخص کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چودھری نثار عدالت عظمیٰ پر حملے کے کیس میں ملوث ہیں لہٰذا انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔واضح رہے کہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے چودھری نثار اور درخواست گزار کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔
 

شیئر: