کابل ۔۔۔سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جرمن شہر بون میں ڈوئچے ویلے کے زیر اہتمام گلوبل میڈیا فورم کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ افغانستان میں کابل حکومت اور طالبان عسکریت پسندوں کے مابین مستقل امن قا ئم ہو جائیگا۔ حامد کرزئی نے کہا کہ حال ہی میں افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے عبوری فائر بندی کے دوطرفہ اعلانات16 سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں میں ایک تعمیری پیشرفت ہیں تاہم ساتھ ہی کرزئی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہندوکش کی اس ریاست میں دیرپا امن کی راہ میں ابھی کئی بڑی رکاوٹیں بھی باقی ہیں۔