اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ
واشنگٹن..... ہیومن رائٹس واچ نے غزہ میں میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل ہلاکت خیز اقدامات، جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلوں کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کے ہلاکت خیز اقدامات کے نتیجے میں لاتعداد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔