میڈرڈ۔۔۔600سے زائد مہاجرین کو ریسکیو کر کے اطالوی ساحلوں پر لانے والے فرانسیسی امدادی تنظیم کے بحری جہاز کو روم حکومت نے لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اب ان مہاجرین کو اسپین پہنچایا جائیگا۔اٹلی کی نئی عوامیت پسند حکومت نے مہاجرین سے متعلق سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے فرانسیسی امدادی تنظیم کے بحری جہاز کو اپنے ساحلوں پر لنگر انداز ہونے اور مہاجرین کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں کھڑا تھا۔اس بحری جہاز میں بحیرہ روم میں متعدد ریسکیو آپریشنز کے دوران بچائے گئے629 مہاجرین سوار ہیں، جن میں کئی حاملہ خواتین اور سیکڑوں بچے بھی شامل ہیں۔