Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کی بہت فکر ہے، والدسلیم خان

بالی وڈاسٹار سلمان خان کوملنے والی قتل کی دھمکیوں پر ان کے والد مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے بھی خاموشی توڑ دی۔ہریانہ پولیس نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ اس نے سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم سمپت نہرا کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے جبکہ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت ریکی کرکے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور ان کے گھر آنے جانے والے تمام راستوں کی فوٹیج بھی اپنے موبائل سے بنائی تھی ۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا کہ ملزم سمپت نہرا کی گرفتاری کے بعد سلمان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔سلیم خان نے مزید کہا کہ خطرہ پوری فیملی کے لئے نہیں بلکہ سلمان کے لئے ہے جس کی ہمیں بہت فکر ہے اور اسی وجہ سے ہماری تمام تر توجہ سلمان خان پر ہے۔
 
 
 

شیئر: