Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ،عمران اور گلالئی کی طلبی

  اسلام آباد...عام انتخابات لئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کے حلقے این اے اے53 کے امیدواروں کی اسکروٹنی پیر کو ہوگی۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان،شاہدخاقان عباسی اورعائشہ گلالئی کو ایک ہی دن ذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے این اے 53 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائرکر رکھے ہیں۔ عمران خان کے وکلا عید سے قبل اعتراضات کی نقول حاصل کرچکے ہیں۔حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور تحریک انصاف کے الیاس مہربان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وزارت عظمی کے3 امیدوار ہیں،مشاہد حسین
 

شیئر: