ولی عہد سے وزارت دفاع کے عہدیداروں کی ملاقات
جدہ....ولی عہد مملکت و وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے وزارت دفاع کے اعلی عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے وزارت دفاع کے عہدیداروں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔ ولی عہد سے ملاقات کرنے والوں میں معاون وزیر دفاع محمد العایش ، ایوان شاہی کے مشیر خاص فہد العیسی کے علاوہ دیگر اہم اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔