Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یور وپی یونین کے سیاسی طوفان میں پھنسے تارکین وطن کی اسپین آمد

میڈرڈ ۔۔۔اسپین کے ولنسیا پورٹ پر اتوار کوجہازوں پر سوار630 تارکین وطن کے ساتھ بحریہ کا ایک قافلہ پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی مہاجرین کے سمندر میں گزارے 9 دنوں کے خوفناک سفر کا اختتام ہو گیا ۔اس واقعہ کو لے کر مہاجرین کو سنبھالنے کے طریقوں پر یوروپ میں وسیع پیمانے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔اسپین نے عطیہ سے چلنے والے جہاز پر سوار سارے صحارا افریقی گروپ کے تارکین وطن کو گزشتہ ہفتے اپنے یہاں پناہ دینے کی پیشکش کی تھی۔ اُس وقت جہاز 700 سمندری میل کے فاصلے پر تھا اور اٹلی اور مالٹا نے اسے اپنے بندرگاہوں پر پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اٹلی کی نئی حکومت نے جہاز کو اپنے تارکین وطن مخالف رویہ پر زور دینے کیلئے استعمال کیالیکن اس کے فوراً بعد تقریبا ایک ہفتے کی مدت مکمل کرنے والے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو اپنی وسیع القلبی دکھانے کا بہتر ین موقع ملا۔

شیئر: