واشنگٹن۔۔۔ "دہشت گردی اور ہراساں کیے جانے'' کے ڈر کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو روس کے سفر سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے پروگرام پر ''نظرثانی'' کرنے کے لیے کہا ہے۔سفر کے بارے میں انتباہ تب جاری کیا گیاجب روس ملک بھر کے 11 مقامات پر عالمی کپ کے کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بڑی سطح کی بین الاقوامی تقریبات، جیسا کہ عالمی کپ، دہشت گردی کے نشانوں کا من پسند ہدف بن سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ دہشت گرد ایسے مقامات پر حملہ کریں جہاں یہ تقریبات منعقد ہو رہی ہوں، جیسا کہ اسٹیڈیم، شائقین کے لیے مختص مقامات، سیاحوں کی دلچسپی کی جگہیں، حمل و نقل کے مراکز اور دیگر عام مقامات۔