Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امی آوازوں کا جواب نہیں دے رہیں‘ نواز شریف اور مریم کی واپسی موخر

لندن- - - - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت مزید تشویش ناک ہو گئی جس کی وجہ سے سابق وزیرا عظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویش ناک ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ موخر کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں۔ جی چاہتا ہے کہ امی آنکھیں کھولیں اور ہم سے بات کریں، ان کی حالت تشویش ناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہہ رہے۔ایک دوسری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی والدہ کے لیے دعائیں کریں۔ کلثوم نواز نے بلاول بھٹو کی جانب سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے اور پھول بھجوانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جواباً دعا بھی کی کہ اللہ بلاول بھٹو کی والدہ بے نظیر بھٹو کے درجات بلند کرے۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان کی طرف سے کلثوم نواز کیلئے گلدستہ

شیئر: