ریاض قومی عجائب گھر جدید خطوط پر استوار
ریاض.... محکمہ سیاحت و قومی آثار نے ریاض میں قومی عجائب گھر کو عالمی درجے کا بنانے کیلئے پہلا مرحلہ شروع کردیا۔ 2ماہ کے اندر قومی عجائب گھر کو نئے خطوط پر استوار کردیا جائیگا۔ محکمہ سیاحت کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے قومی عجائب گھر سیکریٹریز کونسل تشکیل دیدی ہے۔ مستقبل میں اسے خود مختار ادارے کا درجہ دیدیا جائیگا۔