صدر ممنون تاجکستان پہنچ گئے
دوشنبے ...صدرممنون تاجکستان کے3 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے۔تاجک نائب وزیر اعظم ذاکر زادہ محمد طاہر نے خیر مقدم کیا۔صدر ممنون دورے کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات بھی کریں گے۔ صدر کے دورے سے دونوں برادرملکوں کے درمیان موجودہ قریبی او ردوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔صدر مملکت دوشنبے میں پائیدار ترقی کیلئے آبی وسائل کی اہمیت اورعالمی لائحہ عمل سے متعلق کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔