8سالہ قوت گویائی سے محروم بچی بولنے لگی
ریاض .... جازان کی گونگی بچی بولنے لگی۔ مصنوعی سانس پر انحصار کرنے والی 8سالہ گونگی بچی اشواق 4برس قبل گھر کی بالائی منزل سے گرنے کے باعث قوت گویائی سے محروم ہوگئی تھی۔زخموں کے باعث 20دن تک بے ہوش رہی۔ جازان کے کنگ فہد سینٹرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے اشواق کا معائنہ کرکے آپریشن کیا۔ کامیاب ہوگیا۔ اب وہ معمول کے مطابق سانس بھی لے رہی ہے اور بات چیت بھی کرنے لگی ۔اشواق کے اہل خانہ کا کہناہے کہ ہمیں اس عید پر 2خوشیاں نصیب ہوئیں ۔ایک تو عید کی خوشی اور دوسرے اشواق کی شفا یابی کی خوشی۔