ماسکو: سعودی ٹیم کا طیارہ جزوی حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ قومی ٹیم ورلڈ مقابلوں کے سلسلے میں دوسرا میچ کھیلنے روسٹوف جارہی تھی جب جہاز کے پر میں آگ لگ گئی۔ آگ جزوی تھی تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ہمراہ وفد خیریت سے منزل تک پہنچ گئے۔