متحدہ عرب امارات دبئی کے علاقے جبل علی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے حادثے میں ایک ٹرالر میں آگ لگ گئی اور وہ اپنی لین سے ہٹ کر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا۔
مزید پڑھیں
دبئی پولیس میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر نے بتایا حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو رویہ سڑک پر ایک ٹرالر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ دوسری لین میں آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں آگ لگنے والے ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی ٹیم حادثے کی تحقیقات اور اس کے اسباب کا تعین کرنے کےلیے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
دبئی پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے۔
جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر نے گاڑیوں کی باقاعدگی سے سیفٹی جانچ کرانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مہلک حادثات سے بچا جا سکے۔