Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نالندہ میں اجتماعی زیادتی،4ملزمان گرفتار

بہار۔۔۔۔بہار کے ضلع گیا میں چند روز قبل ایک ڈاکٹر کی اہلیہ کے ساتھ اجتماعی زیاتی کا معاملہ حل بھی نہیں ہوا تھا کہ نالندہ میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے سرمیرا بازار کی رہنے والی 14سالہ لڑکی گزشتہ رات گھر والوں سے ناراض ہوکر خالہ کے گھر جانے کیلئے تنہا نکل پڑی۔ بس اسٹیشن پر اس کے محلے کا رہنے والا وکاس کمار مل گیا۔ وکاس اور اس کے دوست لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر لے گئے۔ راستے میں دہن یادو اور ببلو کمار کو فون کرکے بلالیا ۔ ان سبھی نے علاقے میں واقع پرانی کچہری  میں اس سے اجتماعی زیادتی کی۔اس دوران ملزمان نے غیر اخلاقی وڈیو بھی بنائی اور ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا۔ متاثرہ لڑکی نے سرمیرا تھانہ پہنچ کر رپور ٹ درج کرائی ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: جمِ سے نکلنے والوں پراندھادھند فائرنگ،3ہلاک

شیئر: