Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سے جبراً شادی کرنے کیلئے بچے کا اغوا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں 29سالہ شخص نے خاتون پر دباؤ ڈالنے کیلئے اس کے 4سالہ بچے کو اغوا کرلیا۔بچے کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کا دوست شیو کمار دہلی کے مدھو وہار میں واقع مکان سے بچے کو لیکر فرار ہوگیا۔خاتون نے بتایا کہ شیو کمار عید کی مبارکباد دینے گھر آیا تواس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ موقع پاکر بیٹے کو ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے فوراًکارروائی شروع کردی اور ملزم کو کناٹ پیلس سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کولکتہ جانے والی ٹرین میں سوار ہورہا تھا۔ڈی سی پی پنکج کمار سنگھ نے بتایا کہ بچے کو اغوا کئے جانے کے 6گھنٹے بعد ملزم شیو کمارکو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ شیوکمار خاتون پر شادی کیلئے کافی دنوں سے زور دے رہا تھا مگر جب وہ شادی کیلئے تیار نہیں ہوئی تو اس کے بیٹے کو اغوا کرکے کولکتہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔اس کیخلاف اغوا کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دھرنے پر بیٹھےدہلی کے وزیر صحت اسپتال میں داخل

شیئر: