جبل النور پر زائرین کیلئے انفارمیشن سینٹر کھولا جائیگا، محکمہ سیاحت
مکہ مکرمہ..... محکمہ سیاحت و قومی آثار نے مکہ مکرمہ میں جبل النور پر زائرین کیلئے نیا انفارمیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ سیاحت اسلامی تاریخ کے مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور زائرین کو ان کے تاریخی کردار اور سیرت نبویہ میں ان کی اہمیت سے آگاہ کرے گا۔ تاریخی مقامات کی بابت صحیح معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ اسلامی عقیدے کے منافی سرگرمیوں سے روکا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کے ماتحت انجینیئرز نے جبل النور کے انفارمیشن سینٹر کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔ جبل النور مسجد الحرام کے شمال مشرق میں العدل روڈ پر واقع ہے۔