Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز،نواز شریف اور مریم کو حاضری سےاستثنیٰ

  اسلام آباد...اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 4 دن کا استثنیٰ مل گیا۔منگل کو احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے 7 روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے 4 دن کا استثنیٰ منظور کیا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث بھی احتساب عدالت پہنچے۔ عدالت نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کیا وہ وکالت نامے والی درخواست واپس لے رہے ہیں؟ وکالت نامہ واپس لینے والی آپ کی درخواست خارج کر دی ۔خواجہ حارث نے جواب دیا کہ پہلے ایک اور درخواست دینی ہے، بطور وکیل موقف اپنانا میرا حق ہے، ہمیں بھی معلوم ہوجائے گا کہ کیس اکھٹے چلیں گے یا علیحدہ۔خواجہ حارث نے اپنی درخواست عدالت میں پڑھ کر سنائی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات پیش کئے۔ عدالتی وقت کے بعد بھی کارروائی چلائی گئی تو اگلے دن کی تیاری نہیں ہوسکے گی بغیر تیاری عدالت آنا میرے موکل کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم نے وطن واپسی موخر کردی

شیئر: