Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں بھکاری کے گھسنے کا واقعہ پاکستان میں پیش نہیں آیا،ترجمان

  اسلام آباد... سول ایوی ایشن حکام نے بھکاری کے طیارے میں گھسنے کا واقعہ پاکستان میں پیش آنے کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بھکاری قطر ایئرویز کی پرواز میں بھیک مانگ رہا ہے۔ مسافر بھکاری کو پیسے دے رہے ہیں۔ ایئرہوسٹس اور پائلٹ بھکاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر دعوی کیاگیا کہ یہ واقعہ کراچی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں بھکاری سیکیورٹی کو چکمہ دے کر بنکاک جانے والی پرواز میں گھس گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ایئر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔ چند دن قبل دوحہ ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کی پرواز پر یہ واقعہ رونما ہوا تھا جو دو حہ سے ایرانی شہر شیراز جارہی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز اور وا قعہ کا تعلق پاکستان سے جوڑا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ 

شیئر: