بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرردوبدل
اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کی سفارش پر شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی منظوری دیدی۔پنجاب میں پولیس کے 18 پولیس افسران اور 28 سینیئر افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس کردی گئیں۔صوبائی پولیس کے 64 افسران کے تبادلے کئے جا رہے ہیں۔ 34 سیکریٹریز اور منیجنگ ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ 35 ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیاگیا۔77 اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایڈیشنل ایس پیز کے تبادلے کردئیے گئے۔ سندھ کے 14 سیکریٹریز ،2اے آئی جیز، 14 ڈی آئی جیز اور متعدد ایس ایس پیز ، 6 کمشنرز اور 33 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کئے جا رہے ہیں۔بلوچستان میں 3 سیکریٹریز ،6 کمشنرز، 33 ڈپٹی کمشنرز اور 64 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سفارش کو منظور کرلیا گیا۔ 31سب ڈویڑنل پولیس افسران کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی۔